Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں امن و امان پہلی ترجیح ہے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان  

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نےکہا ہے کہ  بلوچستان میں امن و امان پہلی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 5 نگراں وزراء نے حلف اٹھالیا جبکہ 13 وزراء ہونگے اور دیگر مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔

علی مردان ڈومکی نے کہا کہ ہماری سیاسی حکومت نہیں اس لیے کوئی اختلاف بھی نہیں ہے، بلوچستان میں امن و امان پہلی ترجیح ہے لہذا جو ناراض بلوچ بات کرنا چاہتا ہے ان سے بات کرینگے، زبردستی کسی سے بات چیت نہیں کرینگے۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے مزید کہا کہ ریاستی پالیسی کے مطابق پہاڑوں پر جانے والوں کے ساتھ بات چیت کرینگے ، آئندہ الیکشن کیلئے محنت کرکے صاف شفاف الیکشن یقینی بنائیں گے۔

بلوچستان کی 5 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ: بلوچستان کی پانچ رکنی نگران کابینہ نے پہلے مرحلے میں حلف اٹھا لیا۔

نگراں کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر عبدالولی کاکڑ نے اراکین سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں پرنس احمد علی ، زبیر جمالی،امجد رشید،  جان اچکزئی اور عبدالقادر بلوچ شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیر اعلیٰ ، سابق اراکین اسمبلی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں