قائد ن لیگ نواز شریف کو پاکستان واپسی کے لئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گرین سگنل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں میاں برادران کے علاوہ دیگر فیملی کے ممبران بھی شریک تھے۔
شہباز شریف نے نواز شریف کو وطن واپسی پر شاندار استقبال کی تیاریوں پر آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف ستمبر کے آخری ہفتہ میں لندن سے پاکستان خصوصی طیارے سے روانہ ہو سکتے ہیں۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ نوازشریف چوتھی باروزارت عظمیٰ کےامیدوارہوں گے۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں سلمان شہباز اور حسن نواز بھی موجود تھے۔



















