نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے سعودی عرب کے حج اور عمرہ کے وزیر ڈاکٹر تافق بن فوزان الربیعہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے سعودی وزیر کے ساتھ پاکستانیوں کیلئے ویزہ پالیسی نرم کرنے کی درخواست کی۔
سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی حکومت نے ویزہ پالیسی بہت آسان کردی ہے، پہلے خواتین کے ساتھ محرم کا ہونا لازمی تھا اب وہ شرط ختم کی گئی ہے۔
دوران ملاقات نگران وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی سرمایہ کاروں کو کراچی میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی اور کہا کہ کراچی پورٹس سٹی ہونے کے ناطے سرمایہ کاری کے لئے بہت ہی موافق ہے۔
سعودی وزیر ڈاکٹر تافق نے کہا کہ سعودی عرب نے نئی پالیسی کے تحت اب ملک سے باہر سرمایہ کاری کرنا شروع کی ہے، تاہم اس دوران سعودی وزیر نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ہم نے کراچی میں اہم تاجروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
اس موقع پر نگران وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت مہیا کرے گی۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے سعودی عرب کے وزیر برائے حج اور عمرہ کے پاکستان کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ملاقات میں نگران وزیر قانون عمر سومرو، چیف سیکریٹری ڈاکٹر فاخر عالم اور سعودی عرب کے سفیر نواف سعیدالمالکی اور مختلف کمپنیز کے سربراہ شریک تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















