Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر اور ان کے سیکریٹری کی بیان بازی سے ملک تماشا بن رہا ہے، فیصل کنڈی

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صدر اور ان کے سیکریٹری کی بیان بازی سے ملک تماشا بن رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر اور سیکریٹری کے تنازعے نے ایوان صدر کو فٹبال میدان بنا دیا ہے، عمران خان نے سائفر کے نام پر ملک کو تماشا بنایا، اب ڈاکٹر علوی ملک کو تماشا بنا رہا ہے، غیر آئینی طریقے سے اسمبلی توڑنے پر صدر کے خلاف کارروائی ہوتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

فیصل کنڈی نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں بد دیانتی کے مضر اثرات کھل کر سامنے آرہے ہیں، 1995 میں بوئی ہوئی طفیلی جڑ نے پورے ملک اور معاشرے کو لپیٹ میں لے لیا ہے، 90 دن کے اندر آزادانہ غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات ہی ملک کو درست سمت میں لے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 90 دن کے اندر انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہو گی، الیکشن کمیشن وقت کے اندر انتخابات کروا کر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں