Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ اسد عمر نے اہم اعلان کردیا

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سائفر کیس میں گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے صحافیوں سے گفتگو میں گرفتاری کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو بار سائفر معاملے پر شاملِ تفتیش ہو چکا ہوں، ایف آئی نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔ میڈیا پر چلنے والی خبریں غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اٹک جیل کا دورہ کرنے والے جج نے سنجیدہ الزامات پر مبنی رپورٹ تیار کی ہے۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 اگست تک جواب بھی طلب کر لیا ہے، دوسری جانب  انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے اسدعمر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں 12 اکتوبر تک ضمانت میں توسیع کر دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں