Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شفاف انتخابات کروانا ہماری زمہ داری ہے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کروانا ہماری زمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات ہوئی۔

ایم کیو ایم وفد نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں ملک کی اقتصادی، معاشی اور معاشرتی صورتحال، بین المذہبی ہم آہنگی اور دیگر موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وفد نے نگران وزیر اعظم کی توجہ کراچی میں حد بندی کے مسئلے اور پانی کی قلت کے دیرینہ مسئلے کی جانب مبذول کرائی۔

وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل کو ہر ممکنہ طور پر بروئے کار لایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم وفد نے ملک کی سیاسی صورتحال اور حلقہ بندی کی بات کی، انتخابات کی شفافیت کا مطالبہ کیا اور ایم کیو ایم وفد کا نئی حلقہ بندیاں جلد کرنے کا مطالبہ کیا جس پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ شفاف انتخابات کروانا ہماری زمہ داری ہے۔

 ملاقات میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری بھی موجود تھے جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں فاروق ستار، سید امین الحق، خواجہ اظہار الحسن اور دیگر شامل تھے۔

متعلقہ خبریں