Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات کا معاملہ؛ الیکشن کمیشن کا تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

ملک میں عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتخابات کے شیڈول اور انتخابات کی تاریخ سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ مشاورت کرے گا۔

الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر مشاورت کرے گا، حلقہ بندیوں اور ووٹرز کی فہرستوں امور پر بھی مشاورت کرے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں آئندہ  چند روز میں شروع ہوں گی اور الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مشاورت  کرے گا،

  الیکشن کمیشن ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، اے این پی ، جے یو آئی ایف سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گا۔

متعلقہ خبریں