Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں ڈینگی کے 7 نئے کیسز رپورٹ

صوبہ سندھ میں ڈینگی کے 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز کراچی میں 5 اور حیدرآباد میں 2 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، ماہ اگست میں اب تک سندھ میں 114 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ادارے نے کہا کہ رواں سال ڈینگی کے 854 کیسز رپورٹ ہوئے اور اس دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ کراچی میں ڈینگی کے 98، حیدرآباد 13، لاڑکانہ 2  اور سکھر میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔

ادارے نے کہا کہ کراچی میں ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر ہے، ماہ اگست میں ضلع شرقی سے ڈینگی کے 56 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع جنوبی سے 16، ضلع وسطی سے 12، ضلع ملیر سے 5، ضلع کورنگی 4، ضلع کیماڑی سے 3 اور غربی سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں