Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر قانون محمد میاں سومرو کا وزارت کا عہدہ سنبھالتے ہی بڑا اعلان

کراچی: نگران وزیر قانون و مذہبی امور بیرسٹر محمد عمر سومرو نے وزارت کا عہدہ سنبھالتے ہی بڑا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ مذہبی امور اور ہیومن رائٹس کو صوبے کے تمام اضلاع میں مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نگران وزیر قانون عمر سومرو نے کہا کہ محکمہ قانون سندھ میں مزید اصلاحات لائیں گے، سمری نگران وزیراعلیٰ کو بھیجوں گا اور وہ گورنر سے منظوری لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے جو حالات چل رہے ہیں، ہمیں سب کے ساتھ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، کراچی تک محدود نہیں رہنا، ہمیں سندھ کے تمام ڈویزنوں میں بھی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

عمر سومرو نے کہا کہ ہمیں صوبے اور عوام کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے، محکمہ ہیومن رائٹس بھی ایک پوسٹ آفس کی طرح چل رہا ہے، اس میں بھی مزید بہتری لائیں گی، ہیومن رائٹس پر جو کام ہونا تھا وہ نہیں ہوا، ہم کم وقت میں اچھا کام کرکے جائیں گے۔

نگران وزیر قانون کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف این جی اوز پر انحصار نہیں کرنا ہے، سندھ میں ہیومن رائٹس میں وکلاء تنظیموں کو بھی کام کرنے کا موقع دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ بارز کو فنڈز دیں گے تاکہ وہ وکلاء مقرر کرکےکیسز کی پیروی کرسکیں، نگران وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر بھرپور عمل کیا جائیگا، سندھ کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ بارزمیں جہاں لائبریریز نہیں ہیں ان پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں