Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن سے اہم خبر آگئی

عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن سے اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات کے شیڈول اور انتخابات کی تاریخ سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ مشاورت کرے گا۔

الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کے روڈ میپ، حلقہ بندیوں اور ووٹرز کی فہرستوں پر مشاورت کرے گا۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن  کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں آئندہ  چند روز میں شروع ہوں گی، الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مشاورت  کرے گا۔

الیکشن کمیشن ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، اے این پی اور جے یو آئی ایف سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں