بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 144 ارب 69 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر پڑنے کا امکان ہے۔
بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں نے چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست دائر کر دی۔
نیپرا سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔
درخواست کے مطابق فیسکو نے 23 ارب 49 کروڑ، گیپکو نے 16 ارب 13 کروڑ، حیسکو اور آئیسکو نے 9،9 ارب روپے، لیسکو 31 ارب، میپکو نے 27 ارب روپے، پیسکو 9 ارب، کیسکو 7 ارب، سیپکو 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















