نگران پنجاب حکومت نے صوبے میں ایئرایمبولینس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ساڑھے 4 کروڑ ڈالر سے زائد کی لاگت سے دو ہیلی کاپٹر خریدے جائیں گے۔
ایک ہیلی کاپٹر سرکاری معاملات کی انجام دہی کے لیے پنجاب حکومت کے زیرِ استعمال رہے گا جبکہ ایک ہیلی کاپٹر ایئرایمبولینس سروس کیلئے استعمال ہوگا۔
پنجاب حکومت کے زیرِ اسعتمال نیا ہیلی کاپٹر آفات کے دوران ایمرجنسی سرگرمیوں کے لیے بھی میسر ہو گا جبکہ ہیلی کاپٹرز کے لیے چند روز میں عالمی جرائد میں اشتہار دیا جائے گا۔
اشتہار میں ٹیکنیکل اور مالی نیلامی کے ٹی او آر دئیے جائیں گے۔
پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسران اور ٹیکنیکل ماہرین پر مشتمل کمیٹی خریداری کا فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے زیرِ استعمال ہیلی کاپٹر ٹیکنیکل خرابی کے باعث کئی ماہ سے گراونڈ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















