Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں عام انتخابات کی تیاریاں؛ الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

سندھ میں عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس 25 اگست کو صبح 9 بج کر 30 منٹ پر اسلام آباد میں ہوگا۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ، صوبائی الیکشن کمشنر اور آئی جی کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنرسندھ انتخابی تیاریوں سے آگاہ کریں گے اور سندھ صوبے میں افسران کے تقرروتبادلوں پر بریفنگ دیں گے جبکہ آئی جی سندھ امن وامان کی صورتحال اور سیکورٹی انتظامات سے آگاہ کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں