سابق وزیراعظم نواز شریف نےکہا ہے کہ اقتدار میں آکر چئیرمین پی ٹی آئی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کے دستور کی بار بار خلاف ورزی کی، پاکستانی قوم کے اخلاقیات کو تباہ کیا اور ان کو غنڈہ گردی سکھائی۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر چئیرمین پی ٹی آئی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی جبکہ اپوزیشن میں سوائے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے سوا کچھ نہیں کیا۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کرپٹ بندہ ہے اس نے پاکستان کو تباہ کیا ہے اور پاکستان کے دستور کی بار بار خلاف ورزی کی۔
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ سے لے کر الوداع ٹرسٹ تک اربوں روپیہ کی کرپشن میں ملوث ہے۔



















