Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’البطار1‘کی افتتاحی تقریب

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق البطار1 کی افتتاحی تقریب چراٹ میں ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتے طویل مشقوں میں پاکستانی اور رائل سعودی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کا آغاز پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے سے کیا گیا، پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے سینئر افسر بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور مستقبل میں فوجی شراکت داری کے لیے مشترکہ مفادات کی شناخت کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مشقوں کے ذریعے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ایک دوسرے کے تجربات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا ہے جبکہ دونوں برادرانہ ممالک کے درمیان اس طرح کی فوجی مشقوں کا مقصد موجودہ دو طرفہ تعلقات کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں