Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات کا معاملہ؛ پی ٹی آئی نے مشاورت کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

عام انتخابات کے معاملے کے حوالے سے پی ٹی آئی نے مشاورت کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لیے تین رکنی کمیٹی نامزد کردی ہے۔

  سینیٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر خان اور عمیر نیازی تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے تینوں وکلاء کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا وفد کل دن دو بجے الیکشن کمیشن حکام سے ملے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

انتخابات کے شیڈول اور انتخابات کی تاریخ سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ مشاورت کرے گا۔

الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر مشاورت کرے گا، حلقہ بندیوں اور ووٹرز کی فہرستوں امور پر بھی مشاورت کرے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں