لاہور میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 27 اگست تک جاری رہنے کے امکانات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، بارشوں سے دریائے ستلج میں مزید پانی بڑھنے کا خدشہ ہے، گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، گنڈا سنگھ سے 1 لاکھ 15 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، سلیمانکی کے مقام سے 1 لاکھ 36 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے، ہیڈ اسلام کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ اسلام مقام پر پانی کی آمد 94223 اور اخراج 93123 ہے، دریائے جہلم میں رسول بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ منگلا اور تربیلا ڈیم % 100 بھر چکے ہیں، پنجاب کے دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ سیلابی صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے، انتظامیہ عوام کو ایمرجنسی صورت حال سے آگاہ کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، سوشل میڈیا ٹی وی اخبارات کے علاوہ مساجد میں اعلانات کے ذریعے بھی آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے، انتظامیہ ندی نالوں میں نہانے پر پابندی کو یقینی بنائے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















