ٹھٹھہ میں وین اور ٹرک کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے باعث 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئ۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب پل پر وین اور ٹرک میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حیدرآباد سے آنے والی مسافر وین جھرک میں قومی شاہراہ پر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرائی۔
حادثے میں دو خواتین، چار مرد اور ایک بچی جاں بحق ہوئے ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ریسکیو کر کے قریبی سول اسپتال جھرک پہنچایا گیا ہے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جھرک کے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ محمد فخر نے حادثے کا نوٹس لے لیا؛
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم نے نوٹس لے کر کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کر لی۔
چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائے، حادثے میں جانبحق ہونے والوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















