وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے معیار تعلیم کی بہتری کیلئے پنجاب کے اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اسکولوں میں تدریسی اور انتظامی بہتری کیلئے اجلاس ہوا جس میں معیارتعلیم کی بہتری کیلئے اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا اصولی فیصلہ ہوا، اپ گریڈ سرکاری اسکولوں کا نام ”پنجاب پبلک اسکولز“ رکھا جائے گا۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہر ڈویژن میں ایک گرلز اورایک بوائز سکول کو اپ گریڈ کیا جائے گا، پنجاب میں 216 سرکاری اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، ماڈل اسکول کے اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے لمز اور یو ایم ٹی میں ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا، سرکاری اسکولوں کا تدریسی و انتظامی معیار بہترین نجی سکولوں کے برابرلایا جائیگا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ اپ گریڈ اسکولوں کیلئے بہترین وزیٹنگ ٹیچرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی، پنجاب پبلک اسکولز کے انتظامی امور کیلئے دانش سکول اتھارٹی کے تحت الگ ونگ قائم ہو گا۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹریز فنانس، سکولز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















