Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات کی تاریخ دینا صدر مملکت کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینا صدر مملکت کا اختیار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں صدر کے دعوت نامے اور الیکشن کی تاریخ کے بارے میں آئینی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ چیف الیکشن کمشنر صدر سے ملنے کیلئے نہیں جائیں گے کیونکہ انتخابات کی تاریخ دینا صدر مملکت کا اختیار نہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت کو خط

چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت داکٹر عارف علوی کو خط لکھ کر ایوان صدر مشاورت کیلئے نہ آنے کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔

خط میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ سیکشن 57 میں ترمیم کی گئی، قومی اسمبلی 8 اگست کو وزیر اعظم کی ایڈوائس پر تحلیل کی گئی، الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے قبل الیکشن شیڈول کیلئے صدر کے ساتھ مشاورت ضروری تھی، صدر ازخود اسمبلی تحلیل کریں تو الیکشن کی تاریخ دینا صدر کا اختیار ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ صدر نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کی، اس لیے الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، موجودہ صورتحال میں انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر سے مشاورت ضروری نہیں، الیکشن کمیشن اس وقت حلقہ بندیوں میں مصروف ہے۔

اجلاس میں ممبران و سیکریٹری الیکشن کمیشن شریک ہوئے۔

 

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں