Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسٹمز حکام کی بڑی کارروائی، 20 کروڑ مالیت کی ادویات سمیت اسمگلر گرفتار

کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کر کے 20 کروڑ مالیت کی ادویات سمیت اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کینسر ادویات کا اسمگلر اپنے سرکاری ملازم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، پکڑی جانے والی کینسر ادویات کی مالیت 20 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

ملزم نوید شہزاد غیر ملکی ادویات لے کر استنبول سے لاہور پہنچا تو اس کے پروٹوکول میں اے ایس ایف کا ایک سرکاری اہلکار بھی تھا۔

کسٹمز حکام نے اضافی نفری طلب کر کے ملزم اور سرکاری سہولت کار کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے موبائل سے آن لائن رشوت کی منتقلی بھی ثابت ہو گئی ہے۔

اے ایس ایف کے سب انسپکٹر افضال رانا نے 1 لاکھ 17 ہزار اور 1 لاکھ 6 ہزار کی الگ الگ رقوم آن لائن وصول کیں۔

کسٹمز حکام نے دونوں ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے اور تمام ادویات ضبط کر لی ہیں۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں