Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئر مین پی ٹی آئی کو باقی چوروں سے بہتر حالت میں رکھا گیا ہے، مریم نواز

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کو باقی چوروں سے بہتر حالت میں رکھا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ جس حالت میں چوروں کو رکھا جاتا ہے، اس سے بہت بہتر حالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو رکھا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ نواز شریف کی طرح انتقام پر مبنی سیاسی مقدمہ نہیں ہے،یہاں چوری ثبوتوں کے ساتھ پکڑی گئی ہے، مہینوں صفائی کے متعدد مواقع دیے گئے مگر بندیال صاحب کا لاڈلا ان کی ناک کے نیچے عدالت سے بھاگتا رہا۔ تب کیوں نا بولے؟

 

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں