Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یورپی یونین پاکستانی کاروبار کیلئے برآمدی مقامات میں سے ایک ہے، گوہر اعجاز

گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ یورپی یونین پاکستانی کاروبار کے لیے سب سے بڑے برآمدی مقامات میں سے ایک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں یورپی یونین کی سفیر نے ڈاکٹر گوہر اعجاز کو اہم قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات کے موقع پر وزیر تجارت نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو دی جانیوالی جی ایس پی پلس کی تجارتی رعایت کو سراہا۔

اس موقع پر گوہر اعجاز نے پاکستان کی عالمی برآمدات کو 80 ارب ڈالر تک بڑھانے کے اپنے وژن کے بارے میں بھی بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت بھرپور طریقے سے فریم ورک تیار کر رہی ہے جہاں خصوصی توجہ اسٹریٹجک برآمدی منڈیوں اور ممکنہ مصنوعات پر مرکوز ہو گی۔

وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین پاکستانی کاروبار کے لیے سب سے بڑے برآمدی مقامات میں سے ایک ہے،جی ایس پی اسکیم کا تسلسل پاکستان کو مدد دے گا۔

سفیر کیونکا نے وفاقی وزیرکے وژن کی تعریف کی اور یورپی یونین کی طرف سے وزارت تجارت کی مدد کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ خبریں