Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا ، انوار الحق

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

 تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیراعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگران وزیراعظم نے چوہدری انوار الحق کو پاکستان کی جانب سے کشمیر کے لیے غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ ۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ہم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد تب تک جاری رکھے گا جب تلک اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق استصوابِ رائے سے نہیں ہوجاتا۔

متعلقہ خبریں