پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن فرحت حسین خان سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن فرحت حسین خان کی ملاقات میں عراق کی قومی ائر لائن عراقی ائر ویزکو اربعین کے سلسلے میں زائرین کی سہولت کیلئے اضافی فلائٹس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن فرحت حسین خان نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات مذہب اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔
پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے کہا کہ عراق پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک مستقبل میں بھی ایوی ایشن کے شعبہ میں فروغ کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















