نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مؤقف کے پیچھے کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن جس تاریخ کا اعلان کرے گا، اس پر انتخابات کرائیں گے، الیکشن کمیشن کے موقف کے پیچھے کھڑے ہیں، ہم الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لینا چاہتے، آرٹیکل 218(3) کے تحت آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی بھرپور مدد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 51 کے تحت الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرنے کا پابند ہے اور اس نے شیڈول بھی دے دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین میں لکھا ہے کہ ملک کو منتخب نمائندے چلائیں گے، الیکشن کمیشن اگر سمجھتا ہے کہ نگراں حکومت آزادانہ، منصفانہ، شفاف انتخابات کرانے میں ہماری مدد کرے تو ہم مدد کریں گے۔
معاشی صورتحال سے متعلق سوال پر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ معاشی بہتری کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں، نگراں وزیر خزانہ چند دن میں معاشی بحالی کا پروگرام پیش کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جس حالت میں ملک ملا ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ اس سے بہتر حالت میں ملک منتخب نمائندوں کو دے کر جائیں۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















