Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور؛ مختلف اسکولز و کالجز کے طلباء نے ایک دن پاک فوج کے سنگ منایا

پشاور میں مختلف اسکولوں، کالجز اور یونیورسیٹیز کے طلباء اور طالبات نے ایک دن پاک فوج کے سنگ منایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک دن پاک فوج کے سنگ کا مقصد طلباء و طالبات کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور روز مرہ امور سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اساتذہ اور طلباء وطالبات نے آمد پر یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کیلۓ فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

اس کے بعد طلباء اور طالبات کو پاک فوج کے امور اور ذمہ داریوں کے متعلق تفصیلی بریفینگ دی گئی، طلباء اور طالبات نے پاک فوج کے جدید ہیلی کاپٹرز اور جہازوں سمیت آلات مواصلات، فیلڈ میڈیکل سیٹپ، انفٹری ہتھیار، انجینئرز کے زیر استعمال مشینری، ایئر ڈیفنس اور آرٹلری گنز کے اسٹالز کا معائنہ کیا اور بھرپور دلچیسپی لی۔

اس کے علاوہ طلباء اور طالبات نے پاک فوج کے زیر استعمال ہیلی کاپٹرز اور جہازوں میں سواری اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔

طلباء اور طالبات نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحتوں کا نہ صرف اعتراف کیا بلکہ ملکی بقاء میں بیش بہا قربانیوں پر شکریہ بھی ادا کیا اور پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

اس موقع پر طلباء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاک فوج اور شہداء پر فخر ہے کہ انھوں نے ہمارے لیے اور اس پاک سرزمین کی بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

طلباء نے کہا کہ کسی بھی ملک کی بقاء میں فوج کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، آج ہمیں جو ایکسپوژر ملا ہے اس سے پتہ چلا کہ فوج کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

طلباء نے مزید کہا کہ ہمیں آج پاک فوج کے زیر استعمال مختلف قسم کے ہتھیاروں سمیت ڈیموز دکھائے گئے، ہمیں فخر ہے کہ ہماری فوج ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے لڑنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں