Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ شاہد خاقان عباسی نے سرپرائز اعلان کردیا

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے سرپرائز اعلان کردیا ہے۔

حال ہی میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو الیکشن کے قریب واپس آنا چاہیے، نوازشریف واپس آکرعدالت کے آگے سر نڈر کریں، جیل جائیں، نوازشریف کو سرنڈرکرنا ہو گا اس کےعلاوہ کوئی طریقہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نہ آتی تو حالات اس سے بدتر ہوتے، شہبازشریف وزیراعظم تھے وہی عوام کو جواب دیں گے، نوازشریف حکومت میں آتے تو کوئی انگلی نہ اُٹھاتا، ہمارا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ برقرار ہے۔

سابق وزیر اعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق کہا کہ جیل میں سابق وزیراعظم نہیں دیکھا جاتا، 2 کلاس ہوتی ہیں، سابق وزیراعظم کو جیل میں بی کلاس دینی چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ پرانی مردم شماری پرالیکشن کرانا مناسب نہیں تھا، الیکشن فروری کے آخر یا مارچ کے شروع میں ہوں گے، اور اگر الیکشن اس سے آگے گئے تو دعا ہی کر سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں