Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

انتخابات سے قبل صدر یو سی 197 پی ٹی آئی پرویز اختر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر یو سی 197 پی ٹی آئی پرویز اختر نے صدر آئی پی پی لاہور ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات کی۔

ملاقات آئی پی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی جس کے بعد پرویز اختر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 شیخوپورہ سے سید عرفان حیدر نقوی ایڈوکیٹ، سید زمان حیدر بخاری ایڈوکیٹ اور میاں مدثر ایڈوکیٹ نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

اس کے علاوہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور ومن ونگ زقیہ صفدر نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر مراد راس اور میاں خالد محمود نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں