سپریم کورٹ سے عام انتخابات سے متعلق انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بروقت عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں درخواست وکیل بابر حمید نے دائر کی، درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں، الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ مشترکہ مفادات کونسل کے 5 اگست کو ہونے والے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔
درخواست گزار نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے معاملہ کو آئندہ حکومت پر چھوڑا جائے، الیکشن کمیشن کو 90 روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا جائے، فری فیئر انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام حکومتی مشینری کو الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی پنجاب اور کی پی کے نگران وزراء اعلیٰ کی 90 روز کی مدت ختم ہونے کے بعد کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















