Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم کی ملک بھر میں تمام چئیر لفٹس کی کڑی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک بھر میں تمام چئیر لفٹس کی کڑی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری کی زیر قیادت جمیعت علماء اسلام کے چودہ رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

جے یو ائی کے وفد نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وفد میں شامل بٹگرام سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے بٹگرام چئیرلفٹ واقعہ میں متعلقہ حکام کی مؤثر اور بروقت کارروائی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی طرف سے ملک بھر میں تمام چئیر لفٹس کی کڑی جانچ پڑتال اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں