Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ڈنمارک حکومت کی تجویز کردہ قانون سازی کو سراہتا ہے، جلیل عباس جیلانی

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈنمارک حکومت کی تجویز کردہ قانون سازی کو سراہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈنمارک کی حکومت کی تجویز کردہ قانون سازی کو سراہتا ہے، اس قانون سازی میں مذہبی اہمیت کی حامل چیزوں کے ساتھ نامناسب سلوک کو جرم قرار دیا گیا ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ مجوزہ قانون سازی میں قرآن پاک کی توہین کو جرم قرار دیا گیا ہے، ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکی رامیسن کے ساتھ اس معاملے پر خوشگوار انداز میں تبادلہ خیال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈینش وزیر خارجہ نے ان مذہبی حساس امور کا احترام کرنے کے لیے ڈنمارک کی حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا، پاکستان ڈنمارک کیساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں