Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے، 35 روپے اضافے سے فی کلو چینی 180 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔

ریٹیلرز اور ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

لاہور میں بھی چینی کا بحران سنگین ہو گیا، قیمت بڑھتے ہی مارکیٹ سے چینی غائب کر دی گئی۔

تاریخ میں پہلی بار چینی 172 روپے کلو پر پہنچ گئی۔

حیدرآباد میں بھی شوگر ملز اور ذخیرہ اندوز بے لگام ہو گئے، چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

چینی کی نئی ہول سیل قیمت 165 اور ریٹیل قیمت 170 روپے ہو گئی۔

عام شہری چینی کی قیمت میں اضافہ ہونے سے سخت پریشان ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت شوگر مل کی طرف سے ہی مہنگی دی جا رہی ہے، چینی شوگر ملز کے پاس ذخیرہ ہے وہ بار بار قیمت میں اضافہ کرتے ہیں، اوپن مارکیٹ میں بھی ذخیرہ اندوز سرگرم ہوتے ہیں، انتظامیہ صرف چھوٹے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرتی رہتی ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں