نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کا تحفظ اور ملک میں عوام کے لیے محفوظ ماحول کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے اس سلسلے میں صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحفظاتی معاملات میں ریاستی ردعمل کو مضبوط بنانے کے لئے قانونی ڈھانچے کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی اور صوبائی سطح پر عوام کو معاشی اور اقتصادی ترقی کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وسائل کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لانے کے لیے جدید اور تخلیقی حکمت عملی تشکیل دینا ناگزیر ہے۔
اجلاس میں نگران وفاقی وزراء سرفراز احمد بگٹی، شاہد اشرف تارڑ، سمیع سعید، نگران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















