Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایتھوپیا کے سفیر کا عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پین افریقن ازم کو آگے بڑھانے پر زور

پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے جمعرات کے روز عصر حاضر میں سامنے آنے والے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پین افریقن ازم کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

سفیرنے ان خیالات کا اظہار یہاں ایتھوپیا کے سفارت خانے میں پاکستان میں مقیم تمام افریقی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

افریقی سفیروں نے ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، ہجرت، اور عالمی معیشت کی پیچیدگیوں سمیت چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے پین افریقن ازم کے دائرہ کار کو آگے بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

سفیر جمال بیکر عبداللہ نے پریٹوریا معاہدہ کو پین افریقن ایزم کا واضح مظہر کرار دیا جو 02 نومبر 2022 کو ایتھوپین حکومت اور ٹائیگری پیپلز لبریشن فرنٹ کے درمیان ملک کے شمالی حصوں میں تنازعات کو ختم کرنے کے لیے دستخط کیا گیا تھا۔

 سفیر جیمل بیکر نے ساتھی افریقی ممالک اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے پریٹوریا معاہدے کی تکمیل میں کردار ادا کیا۔

 

 

 ایتھوپیا کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آئینی نظم کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے والے اس معاہدے نے تنازعات سے متاثرہ علاقوں تک بلا روک ٹوک انسانی ہمدردی کی رسائی کو آسان بنایا۔

سفیر نے افریقی ممالک  کے مندوبین کو معاہدے کے مطابق ضروری خدمات کی بحالی اور ایتھوپیا کے شمالی علاقوں میں عبوری حکومتی ڈھانچے کے قیام کے بارے میں مزید آگاہ کیا۔

ایتھوپین حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے جامع نقطہ نظر کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، سفیر جیمل بیکر نے کہا کہ سابق فوجیوں کی تربیت کے لیے تخفیف اسلحہ، ڈیموبلائزیشن اور ری انٹیگریشن کمیشن قائم کیا گیا ہے، جس سے ان کی مجموعی صلاحیتوں کی نشوونما اور شہری زندگی میں انضمام ممکن ہو گا۔

متعلقہ خبریں