نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان میں معدنیات کو ملکی معیشت کی ترقی کیلئے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان میں آمدنی و روزگار کے ذرائع بڑھانے کیلئے مؤثر حکمت عملی کے نفاذ پر زور دیا اور اجلاس کو مستقبل میں بہتر منصوبہ بندی کے لیے بجٹ اور اخراجات میں بہتر توازن قائم کرنے کی ہدایت کی۔
چیف سیکرٹری بلوچستان نے وزیراعظم کو مجوزہ و جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وسائل کے مؤثر ترین استعمال اور کم سے کم ضیاع پر زور دیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان میں معدنیات کی کان کنی کی وسیع استعداد ہے جس کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے بروئے کار لایا جا سکتا ہے، بلوچستان کی معدنیات سے اسی وقت بہتر طریقے سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جب ان علاقوں میں بہترین مواصلاتی انفراسٹرکچر موجود ہو۔
اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان، نگران وزیر داخلہ، وزیر مواصلات، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور متعلقہ افسران موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















