Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سروسز اسپتال میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ معمول بن گیا

سروسز اسپتال میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ معمول بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال میں چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکا، سروسزاسپتال کے کیمرے فعال نہ ہونے کے باعث چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، اے سی کی تاریں اور آوٹرز سروسزاسپتال سے غائب ہونا معمول بن گیا ہے۔

 سروسزاسپتال کے وارڈز سے موبائل چوری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے اور انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے اڑانے لگی ہے جبکہ چوری کی وارداتوں میں اضافہ سروسز ہسپتال کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔

 ہسپتال سٹاف کا کہنا ہے کہ سڑھیوں سے اوپر جانے والے دروازے پر تالا لگا ہوتا ہے کیسے کوئی اوپر جا سکتا ہے، سیکیورٹی گارڈ کی ملی بھگت سے چوریاں ہوتی ہیں۔

 سابق اے ایم ایس سیکیورٹی ڈاکٹر سمیر سروسز ہسپتال پر الزامات ثابت ہونے پر ان کو مافیاز نے بچا لیا ہے، ڈاکٹر سمیر ڈرما وارڈ سروسز ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

اے ایم ایس سیکیورٹی سروسز ہسپتال ڈاکٹر انوار نے کہا کہ جب تک درخواست نہیں آئے گی کارروائی نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں