پاک فوج کے تعاون سے ضلع مہمند میں اسکول کا قیام کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبوں کا سلسہ جاری ہے۔
پاک فوج کی کاوشوں سے ضلع مہمند میں ایف سی پی ایس سکول کا قیام ہوا ہے جس میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کو بہترین تعلیم دی جاتی ہے۔
ایف سی پی ایس میں لائبریری، کمپیوٹر لیب اور جدید نوعیت کے سائنس لیب اور اعلٰی تعلیم یافتہ اساتذہ طلبہ اور طالبات کے لیے موجود ہیں، اسکول کے کلاس رومز میں طلبہ اور طالبات کی ضرورت اور آسانی کے لیے جدید نوعیت کی ہر سہولت موجود ہیں۔
طلبہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب یہاں کوئی تعلیمی ادارہ نہیں تھا، اب ایف سی پی ایس ہے، ایک وقت تھا جب یہ سب ایک خواب لگتا تھا کہ ایف سی پی ایس یہاں بھی بن سکتا ہے، باقی اسکولوں میں لائبریری اور لیب جیسی سہولیات موجود نہیں تھیں، الحمداللّٰہ ہم پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں یہ سب سہولیات مہیا کیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















