Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسپیکر قومی اسمبلی کی پاکستان ٹیم کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان اور افغانستان کے مابین کرکٹ سیریز میں اچھا کھیل دیکھنے کو ملا ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے مزید کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے افغانستان کی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا ہے اور قومی ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی دیکھائی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں افغانستان کو 59 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا اور ساتھ ہی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

تیسرے ون ڈے میں 269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مجیب الرحمان کی تیز نصف سنچری کے باوجود صرف 209 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 67 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، کپتان بابر اعظم 60، محمد نواز 30 جبکہ آغا سلمان 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3 جبکہ شاہین آفریدی، محمد نواز اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں