فیصل آباد، منڈی بہاوالدین اور لاہور سے سیاسی رہنما و کارکنوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تین اضلاع کے سیاسی رہنما و کارکنان نے جنرل سیکرٹری آئی پی پی لاہور ڈویژن میاں خالد محمود سے ملاقات کی۔
سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن فیصل آباد سید ارسلان ساہی اور منڈی بہاؤالدین سے شعیب اللہ چیمہ نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
باٹاپور سے سیمیول پرویز اور یونس خان نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
میاں خالد محمود نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے اراکین کو خوش آمدید کہا۔
میاں خالد محمود نے تمام نئے اراکین کے آئی پی پی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور شمولیت اختیار کرنے والے اراکین کو پارٹی پرچم کے مفلر بھی پہنائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















