Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی خلیجی ممالک اور چین کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر غور کرے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی اور عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات ایپکس کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں