Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کو بڑا جھٹکا؛ حکومت کا اہم اعلان

حکومت نے گریڈ 17 اور اُوپر کے ملازمین کیلئے مفت بجلی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ڈسکوز کے گریڈ 17 اور اُوپر کے ملازمین کیلئے مفت بجلی ختم کر رہے ہیں، اِن ملازمین کو مفت بجلی کی جگہ پیسے دیئے جائیں گے اور اس حوالے سے سمری جلد کابینہ کو بھجوا دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیرف کا تعین نیپرا کرتا ہے حکومت نہیں، نیپرا نے قیمت کے تعین کیلئے تین معیارات مقرر کر رکھے ہیں ، ایندھن کی قیمت، زرمبادلہ کی شرح اور قرضوں پر شرح سود شامل ہیں اور ان تینوں چیزوں میں اضافہ ٹیرف بڑھنے کا لازمی سبب بنتا ہے، اگر کھپت زیادہ ہو تو کیپسٹی چارجز میں کمی سے ٹیرف کم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی آئندہ سال کیلئے بیس لائن 286 روپے رکھی لیکن اس وقت بھی ریٹ زیادہ ہے، اگلے سال بھی دو کھرب روپے بجلی خریداری کیلئے خرچ کرنا پڑیں گے، 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے کل صارفین کا 63 فیصد ہیں، ساڑھے 3 کروڑ صارفین میں سے صرف 40 لاکھ کے پاس ایئر کنڈیشنر ہیں۔

سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال کے مطابق فی یونٹ ٹیکس 8.92 روپے ہے جو آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ہے، آئی پی پی قرضوں پر سالانہ 177 ارب روپے سود دینا پڑتا ہے، سالانہ آمدن اور خرچ کا فرق 976 ارب ہے جو حکومتی مدد سے پورا ہوتا ہے، آزاد کشمیر، فاٹا اور کوئٹہ میں بجلی چوری کا کوئی مداوا نہیں ہوسکا، کراچی میں امیر ترین شخص کو بھی 10 روپے فی یونٹ سبسڈی مل رہی ہے، کُنڈے کے ذریعے 201 ارب روپے کی چوری ہو رہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں