Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

استحکام پاکستانی پارٹی عوام دوست پارٹی ہے، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستانی پارٹی عوام دوست پارٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عوامی مساٸل پر رد عمل دیتے ہوئے مہگاٸی کے طوفان اور بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مزدور کش مہنگائی اور بجلی کے بلوں نے زندگی اجیرن کر دی ہے، غریب عوم کا کوئی پرسان حال نہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ بجلی کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں جبکہ بلوں کی ادائیگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی، کل آمدن سے بھی زیادہ آنے والے بجلی کے بلوں سے جینا دشوار ہو چکا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستانی پارٹی عوام دوست پارٹی ہے، استحکام پاکستان پارٹی نے عوام کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام اس دوستی کے ہاتھ کو ضرور تھامیں گے ، عوام اور استحکام پاکستان پارٹی مل کت ترقی کا یہ سفر طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے بنی ہے، فی گھرانہ تین سو یونٹ تک فری بجلی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق نے مزید کہا کہ ہمارے منشور میں غریب عوام کے مساٸل کے حل کے لٸے بہت سے منصوبے شامل ہیں، حکومت عوامی مساٸل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

متعلقہ خبریں