پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات، اٹک، صوابی، مینگورہ، نوشہرہ، لنڈی کوتل، بونیر اور گرد ونواح میں محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسیکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 184 کلو میٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا بارڈر تھا۔
زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















