Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا؛ نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے یکم ستمبر کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر یکم ستمبر بروز جمعہ کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یکم ستمبر کو تمام صوبائی سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی و انتظامی ادارے بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی تعطیل نہ ہونے کے سبب مرکزی بینک سمیت دیگر تجارتی بینک اور کاروباری مقامات کھلے رہیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں