پیپلزپارٹی 90 روز میں انتخابات کے مطالبے پر ڈٹ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے 90 روز میں انتخابات کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا وفد کل الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کا وفد تشکیل دے دیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری، نوید قمر، مراد علی شاہ، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر وفد میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا وفد الیکشن کمیشن سے ملاقات میں 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ رکھے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















