نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے چاندی کا تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کے مقابلے میں چاندی کا تغمہ جیتنے پر ارشد ندیم کومبارکباد دی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم پر فخر ہے ، ارشد ندیم نے چاندی کا تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
What a day! What a moment of joy for @ArshadOlympian1 You’ve made the nation happy and proud for your excellent sportsmanship that won you—and the country—a silver medal at the World Athletics championship pic.twitter.com/ed6Ty2zscZ
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 28, 2023
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کی زبردست کارکردگی نے قوم کے لئے خوشیوں کا سامان پیدا کیا ہے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی
ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی، ہنگری میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو مقابلے میں ارشد ندیم نے سلور میڈل حاصل کرلیا۔
ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔
ارشد ندیم کی پہلی تھرو 80.74 میٹر رہی۔ دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم کی تھرو 82.81 میٹر رہی۔ ارشد ندیم دوسرے راؤنڈ کے بعد چھٹی پوزیشن پر موجود تھے۔
ارشد ندیم نے 87.82 میٹر کی تیسری تھرو کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی اور سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔



















