انوار الحق نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کو مزید بہتر کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا (ہاؤس آف لارڈز) کے رکن لارڈ عامر سرفراز کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، ترقیاتی منصوبہ بندی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے برطانیہ بالخصوص برطانوی سیاسی نظام برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کو مزید بہتر کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ملاقات میں لارڈ عامر سرفراز نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور برطانوی سیاسی قیادت اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔



















