Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزارت توانائی میں بجلی کے بلوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

وزارت توانائی میں بجلی کے بلوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ہے۔

اجلاس میں وزارت توانائی نے بجلی کے بلوں کے مسئلہ پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی۔

ترجمان وزارت توانائی کے مطابق یہ تجاویز کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی جس پر حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا کیونکہ ان تجاویز اور فیصلوں کی منظوری کی مجاز صرف وفاقی کابینہ ہے۔

ترجمان وزارت توانائی نے کہا کہ بجلی کے بلوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تجاویز اور فیصلے منظوری کے لئے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔

بجلی کے بل میں کون کون سے ٹیکس شامل ہیں؟

آئے روز بڑھتی مہنگائی کے علاوہ پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کے بلوں میں شدید اضافہ ہے۔

بجلی کے بل کا تعین صارف کے استعمال شدہ یونٹس کی بنیاد پر کیا جاتا ہے یعنی جتنے یونٹ استعمال کریں گے اتنا ہی بل آئے گا۔

بجلی کے بل کا ایک حصہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کو وجب الادا رقم ہوتی ہے جبکہ دوسرا حصہ براہ راست حکومتی محصولات ہیں جوصارف سے وصول کیے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں’فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ‘ بھی ہے جو بجلی پیدا کرنے کے ذرائع مثلاً کوئلہ، فرنس آئل یا گیس کی لاگت پرمنحصر ہوتی ہے اور اس کا تخمینہ ہرماہ لگائے جانے کے بعد رقم صارف سے وصول کی جاتی ہے۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے علاوہ گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ’فنانسنگ کاسٹ سرچارج‘ کی مد میں فی یونٹ 43 پیسے صارفین وصول کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں