انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بُٹرنے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں ملزمان کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی اور بتایا کہ مقدمے میں بغاوت اور فساد پر اکسانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں لہٰذا ملزموں نے کس کے کہنے پر جنگ چھیڑنے کی کوشش کی اس پر تحقیقات کرنی ہیں۔
عدالت نے خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















